بانی و چیئرمین پاکستان لیڈر پارٹی عافیہ صدیقی کی رہائ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے چیئرمین پی ایل پی صفدر نورانی نے کہا کہ مجھے افسوس ہے اس بات کا کہ عافیہ صدیقی کو سیاست میں کارڈ کی طرح استمال کیا گیا اس کی مدد تو نہیں کی گئ اور نا یہ کم ظرف کر سکتے تھے بلکہ اس کی فیملی کو مایوس کیا گیا ان کی بار بار امید توڑی گئ اور اس کام میں سب سے زیادہ کردار عمران نیازی کا رہا ہے ایک انٹریو میں عافیہ کی بہن نے کہا کہ مجھے دکھ ہے کہ عمران نیازی میری ماں کو فون کرکے کہتا تھاکہ آپ میری ماں ہو اور عمران نیازی نے ہی سب سے زیادہ ہمیں مایوس کیا اور عافیہ کیلیے کچھ نہیں کیا بلکہ میری ماں کو کہا جاتا تھا آپ سے عافیہ صدیقی بات ہی نہیں کرنا چاہتی جس سے میری ماں اور پریشان ہوتی تھی ان کی یہ بات جب میں سوچتا ہوں تو ہمیشہ پریشان ہوجاتا ہوں کہ ہم کس طرح کےعوام کے نمائندہ ہیں اللہ کو کیا چہرہ دیکھائیں گے جس قوم کی بیٹی کو ہم نے وطن واپس لانا تھا اس کی فیملی کے آنسوعوام کو دیکھا کر ووٹ لیتے رہے پاکستان لیڈر پارٹی کو تو بنے ہوئے کچھ عرصہ ہوا ہے ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اس گندے کھیل کاہم حصہ نہیں تھے لیکن پھر بھی میں تو کبھی بھی اس فیملی کا سامنا نہیں کرسکتا جتنا بطور قوم ہم نے انہیں مایوس کیا ہے مزید ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کے میں اسی وجہ سے خلاف ہوں کہ اس نے پاکستان کے ہر مسلہ پر منافقت کی جھوٹ بولا اور خوش ہوا کہ شاہد وہ عوام کو بے وقوف اچھا بنا لیتا ہے لیکن اسے یہ نہیں معلوم کہ ایک ذات اوپر بھی ہے جو حساب لے گی اسی لیے میں نوجوانوں کو بھی کہتا ہوں اگر آپ عمران نیازی کی پوری زندگی کو اٹھا کر دیکھیں تو کہیں بھی اس شخص میں کوئ اچھی بات نہیں نظر آئے گی یہ سب سے جھوٹا انسان ہے اس نے ہر موقع پر نا صرف جھوٹ بولا بلکہ منافقت کی لیکن ہماری قوم کا یہی مسلہ ہے وہ حقیقت پسند نہیں ہے وہ حقیقت کو ماننے کے بجائے اپنی زد پر ڈٹے رہنے کو ترجیح دیتے ہیں آج بھی وقت ہے اس شخص کی منافقت کو سمجھیں اور اس کو چھوڑ دیں