ہمارا بنیادی مقصد عام عوام کو خوشحال بنانا ہے۔ جب تک عام آدمی کے حالات نہیں بدلیں گے اور مخصوص طبقہ ترقی کرتا رہے گا۔ تب تک نا ملک کے حالات بدلیں گے اور نا ہی ملک کو نئی اور بہتر قیادت مل سکتی ہے۔ افسوس کے آج تک عوام کی امداد کے نام پہ کروڑوں روپے تو خرچ کیے گئے لیکن کوئی جماعت حکومت میں آکر عوام کو اپنے پاؤں پر کھڑا نا کر سکی۔ جب تک غریب آدمی حکمرانوں سے نظریں ہٹا کر خود کمانے کے قابل نہیں ہو جاتا تب تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ جب عوام بے روز گار ہوتی ہے تو اس کا بوجھ ملک پر پڑتا ہے۔ اس لیے ہمارا مقصد حکومت میں آکر غریب لوگوں، مزدوروں، کسانوں، اور خاص طور پر بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دے کر ان کے لیے آمدن کے زرائع پیدا کرنے ہیں تا کہ وہ شام کے کھانے کی فکر سے آزاد ہو کر ملک و قوم اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی فکر کرنے کے قابل ہو سکیں اور انشاء اللہ ہم اس مقصد میں کامیاب ہونگے۔ ہمارے منشور میں وہ سب کچھ ہے جس سے تمام طبقوں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے اور پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہوگا
- PLP UPDATE
- 2
- Closed
- 0 sec read