چیئرمین پاکستان لیڈر پارٹی کا نوجوانوں سے خطاب
میرے محب وطن پاکستانی نوجوانوں بزرگو بہنوں اسلام و عیلیکم میں اس نظام سے اس لیے لڑرہا ہوں کیونکہ مجھے اس نظام کا پتا چل گیا ہے کہ اس سے پاکستان کا مستقبل کسی صورت بہتر نہیں ہو سکتا،میں آنکھوں دیکھے کوے کو سفید نہیں کہہ سکتا شعور یہی ہوتا ہے کہ جب آپ کو حق اور باطل کا فرق سمجھ آجائے تو جہلیت چھوڑ کر حق کے راستے پر آجائیں میں کیوں کہتا ہوں کہ اس نظام کو بدلنے کے لیے چہرہ بدلنے کی ضرورت ہے نئ قیادت کی ضرورت ہے کیا آپ اس وقت اسمبلیوں کا حال نہیں دیکھ رہے آپ کی اسمبلیوں میں بکے ہوئے صحافیوں سے لیکر ٹک ٹاکر تک تو حصہ بنے ہوئے ہیں کیا یہ تبدیلی لائیں گے 70 فیصد ممبر قومی و صوبائ اسمبلی ایسے ہیں جو موروثی سیاست کا حصہ ہیں ان کو لوگ نہیں جانتے ان کے مرے ہوئے قبر میں پڑے ہوئے باپ دادا کو جانتے ہیں اسی وجہ سے میں کہتا ہوں ووٹ انہیں دو اور کام کا دربار پر جاکر ان کے بڑوں سے پوچھو کیونکہ ووٹ آپ نے ان کے باپ دادا کے نام پہ دیا ہے جس قوم کی عقل پر اس طرح پردے پڑ چکے ہیں کہ ایک لیڈر سو دفعہ جھوٹ بول کر یوٹرن لیتا ہے یہ اسے ڈیفنڈ کرنا فرض سمجھتے ہیں اِن ڈاکواور چوروں سے لٹنے والی عوام جب ان ہی کرپٹ لوگوں کے حق میں دلائل دیتی ہے تو دل سے دکھ ہوتا ہے کہ کب اس عوام کی آنکھیں کھلیں گی نوجوانوں سے امید ہے کہ وہ اس نظام کو بدلنے کیلیے ہمارہ ساتھ دیں گے پاکستان لیڈر پارٹی نئ قیادت کو موقع دے گی ہم چاہتے ہیں نوجوان اس بات کو سمجھیں کے کیسے نوجونوں کی ذہن سازی کرکے انہیں ریاست کے خلاف غلط استمال کیا جارہا ہے تحریک انصاف جیسی جماعتیں کبھی بھی نوجوانوں کی نمائندگی نہیں کرسکتیں،ان جماعتوں میں اور دوسرے کرپٹ سیاسی جماعتوں مین کوئ فرق نہیں ایک طرف موروثی سیاست ہے تو دوسری طرف شخصیت پرستی کی سیاست ہے جو اس وقت ریاست کیلیے موروثی سیاست سے زیادہ نقصان دہ ثابت ہورہی ہے بیرونی ممالک میں ان شرپسند جماعتوں کے بنائے گئے میڈیا سیل جن پر سالانہ لاکھوں ڈالر خرچ کرکے نوجوانوں کی ذہن سازی کی جاتی ہے اور کسی لاڈلے کو نوجوانوں کے ذہنوں پر اس طرح سوار کردیا جاتا ہے کہ یہی نوجوان اس ایک لاڈلے کو ریاست پر ترجیحی دیتے ہیں اور اس کی باتوں میں آکر اپنی ہی ریاست کے خلاف استمال ہوتے ہیں اب ہمیں سمجھنا ہوگا کہ ان جماعتوں کے ہینڈلرز کون ہیں جب عوام میں اتنا شعور آگیا کہ عوام ان جماعتوں کی آصلیت کو پہچان گئ تو پاکستان ایک مثالی ریاست بنے گا یہاں عوام کی حکمرانی ہوگی نوجوانوں کی حکمرانی ہوگی جو پاکستان کا مستقبل ہیں اللہ تعالیٰ ہمارے ملکِ پاکستان کا حامی و ناصر ہو ۔۔