عمران خان کو پہچاننے میں عوام دیر کررہی ہے اس سے ہونے والے نقصان کے خسارے کی عوام کو خبر نہیں ہے عمران خان محب وطن نہیں ہےاور نا وہ عوام کا خیرخواہ اس پہ کئ گھنٹوں کی گفتگو کر سکتا ہوں مزید چیئرمین پاکستان لیڈر پارٹی کا کہنا تھا کہ پچھلے آٹھ دس سال سے نوجوانوں کی ذہن سازی کی جارہی تھی جس کے اثرات ہم نے 9 مئ کو دیکھے جب نوجوان اپنے ہی اداروں اور ملک کے خلاف کھڑے ہو گئے آج پاکستان کو انڈیا سے زیادہ اپنے ہی لوگوں سے خطرہ ہے کیونکہ جس طرح اپنے ہی ملک اور اداروں کے خلاف نوجوان کی ذہن سازی کی گئ اور سوشل میڈیا سیل بنائے گئے جو پاکستان فوج کے خلاف ٹرینڈ چلاتے ہیں اس سے نوجوان کو سہی اور غلط کی پہچان ختم ہوگئ ہے اور اس وقت تک بھی نوجوان کو چند شرپسند لوگوں کی تنظیمیں اپنے ہی ملک کے خلاف کھڑا کررہی ہیں اب بھی اگر عمران خان اوراس کے ہینڈلرز کے بارے میں عوام کو نا بتایا گیا تو بہت دیر ہوجائے گی
- News and Politics
- 0
- Closed
- 0 sec read