قائد محترم چیئرمین پاکستان لیڈر پارٹی نے سب نوجوانوں کو پاکستان لیڈر پارٹی جوئن کرنے کی دعوت دے دی پاکستان لیڈر پارٹی کے چیئرمین چاہتے ہیں کہ یہ نوجوان صرف سیاسی جماعتوں کے جھنڈے نا اٹھاتے رہیں بلکہ یہ پاکستان کی سیاست میں اپنا کردار ادا کریں باشعور نوجوان ہی اس ملک کا مستقبل ہیں جب تک سیاسی جماعتیں موروثی سیاست کا خاتمہ کرکے نوجوانوں کو سیاسیت میں نہیں لائیں گی نا تو اس ملک کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں نا ہی ملک کو نئ قیادت مل سکتی ہے چیئرمین پاکستان لیڈر پارٹی نے مزید کہا کہ میں پاکستان لیڈر پارٹی کو عوام کی جماعت بنانا چاہتا ہوں نوجوانوں کی جماعت بنانا چاہتا ہوں میں پاکستان لیڈر پارٹی کو کسی فردِ واحد کی جماعت نہیں سمجھتا اور نا یہ جماعت کبھی مورثی سیاست کی نظر ہوگی ہم اس جماعت کو ویسا نظام دیں گے کہ ایک عام کارکن کل کو اس جماعت کا چیئرمین منتخب ہوسکے

ہمارا بنیادی مقصد عام عوام کو خوشحال بنانا ہے۔ جب تک عام آدمی کے حالات نہیں بدلیں گے اور مخصوص طبقہ ترقی کرتا رہے گا۔ تب تک نا ملک کے حالات بدلیں گے اور نا ہی ملک کو نئی اور بہتر قیادت مل سکتی ہے۔ افسوس کے آج تک عوام کی امداد کے نام پہ کروڑوں روپے تو خرچ کیے گئے لیکن کوئی جماعت حکومت میں آکر عوام کو اپنے پاؤں پر کھڑا نا کر سکی۔ جب تک غریب آدمی حکمرانوں سے نظریں ہٹا کر خود کمانے کے قابل نہیں ہو جاتا تب تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ جب عوام بے روز گار ہوتی ہے تو اس کا بوجھ ملک پر پڑتا ہے۔ اس لیے ہمارا مقصد حکومت میں آکر غریب لوگوں، مزدوروں، کسانوں، اور خاص طور پر بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دے کر ان کے لیے آمدن کے زرائع پیدا کرنے ہیں تا کہ وہ شام کے کھانے کی فکر سے آزاد ہو کر ملک و قوم اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی فکر کرنے کے قابل ہو سکیں اور انشاء اللہ ہم اس مقصد میں کامیاب ہونگے۔ ہمارے منشور میں وہ سب کچھ ہے جس سے تمام طبقوں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے اور پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہوگا

عمران خان کو پہچاننے میں عوام دیر کررہی ہے اس سے ہونے والے نقصان کے خسارے کی عوام کو خبر نہیں ہے عمران خان محب وطن نہیں ہےاور نا وہ عوام کا خیرخواہ اس پہ کئ گھنٹوں کی گفتگو کر سکتا ہوں مزید چیئرمین پاکستان لیڈر پارٹی کا کہنا تھا کہ پچھلے آٹھ دس سال سے نوجوانوں کی ذہن سازی کی جارہی تھی جس کے اثرات ہم نے 9 مئ کو دیکھے جب نوجوان اپنے ہی اداروں اور ملک کے خلاف کھڑے ہو گئے آج پاکستان کو انڈیا سے زیادہ اپنے ہی لوگوں سے خطرہ ہے کیونکہ جس طرح اپنے ہی ملک اور اداروں کے خلاف نوجوان کی ذہن سازی کی گئ اور سوشل میڈیا سیل بنائے گئے جو پاکستان فوج کے خلاف ٹرینڈ چلاتے ہیں اس سے نوجوان کو سہی اور غلط کی پہچان ختم ہوگئ ہے اور اس وقت تک بھی نوجوان کو چند شرپسند لوگوں کی تنظیمیں اپنے ہی ملک کے خلاف کھڑا کررہی ہیں اب بھی اگر عمران خان اوراس کے ہینڈلرز کے بارے میں عوام کو نا بتایا گیا تو بہت دیر ہوجائے گی

پاکستان لیڈر پارٹی کے بانی و چیئرمین صفدر نورانی کا میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے پاس باقی جماعتوں سے زیادہ قابل لوگوں کی ٹیم ہے اور ہم سب نے مل کر پاکستان کے مسائل کو سمجھتے ہوئے اپنی پارٹی کا منشور تیار کرلی کسان اور خاص طور پر نوجوانوں کو روٹی کی فکر سے آزاد کرکے پاکستان کیلیے اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کی فکر کرنے کے قابل بنا سکتا ہے

پاکستان لیڈر پارٹی عوام کیلیے امید کی نئ کرن: پاکستان لیڈر پارٹی پاکستان میں نوجوانوں کی پہلی نمائندہ سیاسی جماعت ہےپاکستان لیڈر پارٹی کے بانی و چیئرمین صفدر نورانی ہیں پاکستان لیڈر پارٹی کی اس وقت100 سے زیادہ ضلعوں میں تنظیی سٹریکچر موجود ہے جس طرح یہ جماعت عوام خاص طور پر نوجوانوں میں اپنا رابطہ بناتی جارہی ہے اتنا ہی اس جماعت کی مقبولیت میں آضافہ ہورہا ہے پاکستان لیڈر پارٹی نئ قیادت پر مشتمل جماعت ہے جو اس وقت عوام کے لیے ایک نئ امید کی کرن ثابت ہوئ ہے پاکستان لیڈر پارٹی کا بیانیہ عوام کے دل کی آواز ہے کیونکہ اس وقت عوام موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے پاکستان لیڈر پارٹی نئ قیادت پر مشتمل جماعت ہے اس لیے بہت سے لوگ اس وقت سوچ رہے ہیں کہ پاکستان لیڈر پارٹی ہی مستقبل کی وہ جماعت ہوسکتی ہے جو مورثی سیاست کا خاتمہ کرکےعوام کو باشعور باعزت باکردار نوجوان قیادت دے سکتی ہے