چیئرمین پاکستان لیڈر پارٹی کا نوجوانوں سے خطاب حق و باطل کا فرق پتا چل جائے تو حق بات مان لینا شعور ہے
حق و باطل کا فرق پتا چل جائے تو حق بات مان لینا شعور ہے

چیئرمین پاکستان لیڈر پارٹی کا نوجوانوں سے خطاب

میرے محب وطن پاکستانی نوجوانوں بزرگو بہنوں اسلام و عیلیکم       میں اس نظام سے اس لیے لڑرہا ہوں کیونکہ مجھے اس نظام کا پتا چل گیا ہے کہ اس سے پاکستان کا مستقبل کسی صورت بہتر نہیں ہو سکتا،میں آنکھوں دیکھے کوے کو سفید نہیں کہہ سکتا شعور یہی ہوتا ہے کہ جب آپ کو حق اور باطل کا فرق سمجھ آجائے تو جہلیت چھوڑ کر حق کے راستے پر آجائیں میں کیوں کہتا ہوں کہ اس نظام کو بدلنے کے لیے چہرہ بدلنے کی ضرورت ہے نئ قیادت کی ضرورت ہے کیا آپ اس وقت اسمبلیوں کا حال نہیں دیکھ رہے آپ کی اسمبلیوں میں بکے ہوئے صحافیوں سے لیکر ٹک ٹاکر تک تو حصہ بنے ہوئے ہیں کیا یہ تبدیلی لائیں گے 70 فیصد ممبر قومی و صوبائ اسمبلی ایسے ہیں جو موروثی سیاست کا حصہ ہیں ان کو لوگ نہیں جانتے ان کے مرے ہوئے قبر میں پڑے ہوئے باپ دادا کو جانتے ہیں اسی وجہ سے میں کہتا ہوں ووٹ انہیں دو اور کام کا دربار پر جاکر ان کے بڑوں سے پوچھو کیونکہ ووٹ آپ نے ان کے باپ دادا کے نام پہ دیا ہے جس قوم کی عقل پر اس طرح پردے پڑ چکے ہیں کہ ایک لیڈر سو دفعہ جھوٹ بول کر یوٹرن لیتا ہے یہ اسے ڈیفنڈ کرنا فرض سمجھتے ہیں اِن ڈاکواور چوروں سے لٹنے والی عوام جب ان ہی کرپٹ لوگوں کے حق میں دلائل دیتی ہے تو دل سے دکھ ہوتا ہے کہ کب اس عوام کی آنکھیں کھلیں گی نوجوانوں سے امید ہے کہ وہ اس نظام کو بدلنے کیلیے ہمارہ ساتھ دیں گے پاکستان لیڈر پارٹی نئ قیادت کو موقع دے گی ہم چاہتے ہیں نوجوان اس بات کو سمجھیں کے کیسے نوجونوں کی ذہن سازی کرکے انہیں ریاست کے خلاف غلط استمال کیا جارہا ہے تحریک انصاف جیسی جماعتیں کبھی بھی نوجوانوں کی نمائندگی نہیں کرسکتیں،ان جماعتوں میں اور دوسرے کرپٹ سیاسی جماعتوں مین کوئ فرق نہیں ایک طرف موروثی سیاست ہے تو دوسری طرف شخصیت پرستی کی سیاست ہے جو اس وقت ریاست کیلیے موروثی سیاست سے زیادہ نقصان دہ ثابت ہورہی ہے بیرونی ممالک میں ان شرپسند جماعتوں کے بنائے گئے میڈیا سیل جن پر سالانہ لاکھوں ڈالر خرچ کرکے نوجوانوں کی ذہن سازی کی جاتی ہے اور کسی لاڈلے کو نوجوانوں کے ذہنوں پر اس طرح سوار کردیا جاتا ہے کہ یہی نوجوان اس ایک لاڈلے کو ریاست پر ترجیحی دیتے ہیں اور اس کی باتوں میں آکر اپنی ہی ریاست کے خلاف استمال ہوتے ہیں اب ہمیں سمجھنا ہوگا کہ ان جماعتوں کے ہینڈلرز کون ہیں جب عوام میں اتنا شعور آگیا کہ عوام ان جماعتوں کی آصلیت کو پہچان گئ تو پاکستان ایک مثالی ریاست بنے گا یہاں عوام کی حکمرانی ہوگی نوجوانوں کی حکمرانی ہوگی جو پاکستان کا مستقبل ہیں اللہ تعالیٰ ہمارے ملکِ پاکستان کا حامی و ناصر ہو ۔۔

چیئرمین پی ایل پی کی ہدایات پر 10 پارٹی کے سنیئر عہدیداران کا نوٹیفیکیشن اس ہفتے کینسل کیا جائے گا بانی و چیئرمین صفدر نورانی نے واضح طور پر بتایا کہ پارٹی گھر بیٹھنے سے نہیں چلتی تحریکیں وقت مانگتی ہیں آج کے بعد ہر سال پارٹی کی رکنیتی فیس دینی ہوگی چیئرمین سال میں 50000 جبکہ باقی مرکزی و صوبائ عہدیداران 30000 جبکہ پارٹی کا ہر ممبر سال کا 1000 روپے پارٹی فنڈ میں جمع کروائے گا پارٹی کے کل رجسٹر ممبران کی اس وقت تعداد 2340 ہوگئ ہے اب وہ وقت آگیا ہے جب ہمیں دیکھنا ہوگا کون پارٹی کا مخلص ورکر ہے کون ساتھ چلنا چاہتا ہے کون پارٹی سے راہیں جدا کرنا چاہتا ہے مزید چیئرمین پی ایل پی کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے  پارٹی ممبر شپ پر کام کرنا روکا ہوا تھا کہ پارٹی میں سنجیدہ اور پارٹی کے ساتھ مخلص لوگ ہی چاہیں جو اس وقت پارٹی کو چلانے کے قابل ہوں اس وقت پارٹی کے دفاتر بنانے،سوشل میڈیا کمپائن، اور پارٹی کی دیگر سرگرمیوں کے لیے فنڈنگ کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا

چیئرمین پی ایل پی کی ہدایات پر 10 پارٹی کے سنیئر عہدیداران کا نوٹیفیکیشن اس ہفتے کینسل کیا جائے گا بانی و چیئرمین صفدر نورانی نے واضح طور پر بتایا کہ پارٹی گھر بیٹھنے سے نہیں چلتی تحریکیں وقت مانگتی ہیں آج کے بعد ہر سال پارٹی کی رکنیتی فیس دینی ہوگی چیئرمین سال میں 50000 جبکہ باقی مرکزی و صوبائ عہدیداران 30000 جبکہ پارٹی کا ہر ممبر سال کا 1000 روپے پارٹی فنڈ میں جمع کروائے گا پارٹی کے کل رجسٹر ممبران کی اس وقت تعداد 2340 ہوگئ ہے اب وہ وقت آگیا ہے جب ہمیں دیکھنا ہوگا کون پارٹی کا مخلص ورکر ہے کون ساتھ چلنا چاہتا ہے کون پارٹی سے راہیں جدا کرنا چاہتا ہے مزید چیئرمین پی ایل پی کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے پارٹی پارٹی ممبر شپ پر کام کرنا روکا ہوا تھا کہ پارٹی میں سنجیدہ اور پارٹی کے ساتھ مخلص لوگ ہی چاہیں جو اس وقت پارٹی کو چلانے کے قابل ہوں اس وقت پارٹی کے دفاتر بنانے،سوشل میڈیا کمپائن، اور پارٹی کی دیگر سرگرمیوں کے لیے فنڈنگ کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا
Notification

قائد محترم چیئرمین پاکستان لیڈر پارٹی نے سب نوجوانوں کو پاکستان لیڈر پارٹی جوئن کرنے کی دعوت دے دی پاکستان لیڈر پارٹی کے چیئرمین چاہتے ہیں کہ یہ نوجوان صرف سیاسی جماعتوں کے جھنڈے نا اٹھاتے رہیں بلکہ یہ پاکستان کی سیاست میں اپنا کردار ادا کریں باشعور نوجوان ہی اس ملک کا مستقبل ہیں جب تک سیاسی جماعتیں موروثی سیاست کا خاتمہ کرکے نوجوانوں کو سیاسیت میں نہیں لائیں گی نا تو اس ملک کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں نا ہی ملک کو نئ قیادت مل سکتی ہے چیئرمین پاکستان لیڈر پارٹی نے مزید کہا کہ میں پاکستان لیڈر پارٹی کو عوام کی جماعت بنانا چاہتا ہوں نوجوانوں کی جماعت بنانا چاہتا ہوں میں پاکستان لیڈر پارٹی کو کسی فردِ واحد کی جماعت نہیں سمجھتا اور نا یہ جماعت کبھی مورثی سیاست کی نظر ہوگی ہم اس جماعت کو ویسا نظام دیں گے کہ ایک عام کارکن کل کو اس جماعت کا چیئرمین منتخب ہوسکے