تحریک انصاف نے کیا پتا کیسا شعور دیا ہے عوام کوہمیں تو یہ شعور عمران خان کے باقی منصوبوں کی طرح کہیں نہیں نظر آرہا یقین کیجیے اس وقت تو ایسے حالات آچکے ہیں تحریک انصاف کا کہیں کوئ صاحبِ اخلاق شخص مل جائے تو اتنی خوشی ہوتی ہے جیسے کباڑ سے کوئ کام کی چیز مل گئ ہو جس جماعت کے لیڈر کہتے ہیں ہم نے معافی کبھی باپ سے نہیں مانگی ان کے کارکنوں کے شعور کا کیا عالم ہوگا اس وقت یہ لوگ زمانہ جہلیت سے بھی برے دور میں زندگی گزار رہیں جہاں سب کچھ پتا ہونے کے باوجود یہ جھوٹے اور مکار لوگوں کو ڈیفینڈ کررہے ہیں اسکی وجہ یہ ہے کہ جس طرح نوجوانوں کے اوپر لاکھوں ڈالر خرچ کرکے ان کی ذہن سازی کی گئی ہے اب یہ نوجوان ایک عمران خان کو ریاست پاکستان پر ترجیح دے رہے ہیں اس ایک شخص کے کہنے پر اداروں کے اوپر حملے کررہے ہیں ،اُنہیں اداروں پر حملے کررہے ہیں جس میں ہر گھر کا کوئ بیٹا ،بھائ،بہن کام کرتے ہیں یہ کیسا شعور دیا ہے کارکنوں کو تحریک انصاف نے کہ خود وہ فوج سے بات کرنا چاہتے ہیں اور کارکنوں کو اسی فوج کے خلاف کھڑا کیا ہوا ہے اگر کوئ شخص تھوڑا سا بھی شعور رکھتا ہو اور محبِ وطن ہو تو اسے سوچنا چاہیے کہ یہ صرف اقتدار کی لالچ ہے کہ ان لوگوں نے عوام کو انتشار پہ لگا دیا ہے اگر آج انہیں اقتدار مل جائے تو وہی فوج سب سے اچھی بن جائے گی
آپ سب نوجوانوں کو عوام کو سوچنا ہوگا کہ کیا ہم ریاست کے خلاف استمال تو نہیں ہورہے آج دشمن ممالک کے لوگوں کے عمران خان کے حق میں بیانات اُٹھا کر دیکھ لیں کیا ابھی بھی آپ کو شک ہے کہ عمران خان کے پیچھے کون ہے اور اس کی ڈوریں کہاں سے ہل رہی ہیں عمران خان کے ساتھ رہنے والا کیا کوئ ایک بھی اس کا ثابقہ دوست اچھا نہیں تھا کہ سب نے اس کا مکرو چہرہ دیکھایا کیا سب کا ضمیر سو گیا تھا کیا یہ کل کے بچے عمران خان کو اس کے بہنوئ سے زیادہ جانتے ہیں کیونکہ اس کا بہنوئ اس کے خلاف دلائل دیتے ہوئے نہیں تھکتا ،اس شخص کے بد کردار ہونے پر عورتوں نےکتابیں لکھیں کیا وہ صرف الزامات تھے کیا ساری دنیا جھوٹی ہے صرف عمران خان سچا ہے ،جتنی عورتوں نے عمران خان پر گندے اور غلیظ الزامات لگائے کیا سب ہی اچھے خاندان سے نہیں تھیں کہ اس شخص کے خلاف اپنا کریکٹر خراب کیا اس سے زیادہ اور کیا چاہتی ہے عوام کیا کوئ غائب سے آواز آئے کہ عمران خان منافق ہے اسے چھوڑ دو تب چھوڑے گی عوام ۔حق و باطل کا فرق پتا چل جائے تو حق بات مان لینا شعور ہوتا ہے کسی ایک بات پر ضد کرکے بیٹھنے والے گدھے یہ بات کب سمجھیں گےپاکستان لیڈر پارٹی آپ سب نوجوانوں کی جماعت ہے پاکستان لیڈر پارٹی کا ساتھ دیں تاکہ پاکستان کو نئ قیادت ملے باکردار قیادت ملے

چیئرمین پاکستان لیڈر پارٹی کا نوجوانوں سے خطاب حق و باطل کا فرق پتا چل جائے تو حق بات مان لینا شعور ہے
حق و باطل کا فرق پتا چل جائے تو حق بات مان لینا شعور ہے

چیئرمین پاکستان لیڈر پارٹی کا نوجوانوں سے خطاب

میرے محب وطن پاکستانی نوجوانوں بزرگو بہنوں اسلام و عیلیکم       میں اس نظام سے اس لیے لڑرہا ہوں کیونکہ مجھے اس نظام کا پتا چل گیا ہے کہ اس سے پاکستان کا مستقبل کسی صورت بہتر نہیں ہو سکتا،میں آنکھوں دیکھے کوے کو سفید نہیں کہہ سکتا شعور یہی ہوتا ہے کہ جب آپ کو حق اور باطل کا فرق سمجھ آجائے تو جہلیت چھوڑ کر حق کے راستے پر آجائیں میں کیوں کہتا ہوں کہ اس نظام کو بدلنے کے لیے چہرہ بدلنے کی ضرورت ہے نئ قیادت کی ضرورت ہے کیا آپ اس وقت اسمبلیوں کا حال نہیں دیکھ رہے آپ کی اسمبلیوں میں بکے ہوئے صحافیوں سے لیکر ٹک ٹاکر تک تو حصہ بنے ہوئے ہیں کیا یہ تبدیلی لائیں گے 70 فیصد ممبر قومی و صوبائ اسمبلی ایسے ہیں جو موروثی سیاست کا حصہ ہیں ان کو لوگ نہیں جانتے ان کے مرے ہوئے قبر میں پڑے ہوئے باپ دادا کو جانتے ہیں اسی وجہ سے میں کہتا ہوں ووٹ انہیں دو اور کام کا دربار پر جاکر ان کے بڑوں سے پوچھو کیونکہ ووٹ آپ نے ان کے باپ دادا کے نام پہ دیا ہے جس قوم کی عقل پر اس طرح پردے پڑ چکے ہیں کہ ایک لیڈر سو دفعہ جھوٹ بول کر یوٹرن لیتا ہے یہ اسے ڈیفنڈ کرنا فرض سمجھتے ہیں اِن ڈاکواور چوروں سے لٹنے والی عوام جب ان ہی کرپٹ لوگوں کے حق میں دلائل دیتی ہے تو دل سے دکھ ہوتا ہے کہ کب اس عوام کی آنکھیں کھلیں گی نوجوانوں سے امید ہے کہ وہ اس نظام کو بدلنے کیلیے ہمارہ ساتھ دیں گے پاکستان لیڈر پارٹی نئ قیادت کو موقع دے گی ہم چاہتے ہیں نوجوان اس بات کو سمجھیں کے کیسے نوجونوں کی ذہن سازی کرکے انہیں ریاست کے خلاف غلط استمال کیا جارہا ہے تحریک انصاف جیسی جماعتیں کبھی بھی نوجوانوں کی نمائندگی نہیں کرسکتیں،ان جماعتوں میں اور دوسرے کرپٹ سیاسی جماعتوں مین کوئ فرق نہیں ایک طرف موروثی سیاست ہے تو دوسری طرف شخصیت پرستی کی سیاست ہے جو اس وقت ریاست کیلیے موروثی سیاست سے زیادہ نقصان دہ ثابت ہورہی ہے بیرونی ممالک میں ان شرپسند جماعتوں کے بنائے گئے میڈیا سیل جن پر سالانہ لاکھوں ڈالر خرچ کرکے نوجوانوں کی ذہن سازی کی جاتی ہے اور کسی لاڈلے کو نوجوانوں کے ذہنوں پر اس طرح سوار کردیا جاتا ہے کہ یہی نوجوان اس ایک لاڈلے کو ریاست پر ترجیحی دیتے ہیں اور اس کی باتوں میں آکر اپنی ہی ریاست کے خلاف استمال ہوتے ہیں اب ہمیں سمجھنا ہوگا کہ ان جماعتوں کے ہینڈلرز کون ہیں جب عوام میں اتنا شعور آگیا کہ عوام ان جماعتوں کی آصلیت کو پہچان گئ تو پاکستان ایک مثالی ریاست بنے گا یہاں عوام کی حکمرانی ہوگی نوجوانوں کی حکمرانی ہوگی جو پاکستان کا مستقبل ہیں اللہ تعالیٰ ہمارے ملکِ پاکستان کا حامی و ناصر ہو ۔۔

پاکستان کا مستقبل نوجوان ہیں پاکستان کے مسائل کاحل نئ قیادت ہے لیکن نئ قیادت کیسے آئے گی یہ ممکن کیسے ہوگا اس وقت پاکستان میں 170 سے زیادہ سیاسی جناعتیں ہیں لیکن سب جماعتیں کہیں نا کہیں موروثی سیاست کا شکار ہیں اور جو جماعتیں موروثی سیاست کا شکار نہیں وہ شخصیت پرستی کا شکار ہیں اور وہ اپنی جماعت میں کسی فردِواحد کو ہی قائد مانتے ہیں اس کے علاوہ کسی کو جماعت کا سربراہ ماننے کے لیے تیار نہیں تو پھر نئ قیادت کیسے آئے گی صرف جماعتوں کے جھنڈے اٹھنانے سے تو نوجوانوں کو پاکستان کے لیے کچھ کرنے کا موقع نہیں ملے گا یوں تو نوجوان صرف سیاسی جماعتوں کی ذہن سازی کرنے پر دھرنے،جلسے،اور توڑ پھوڑ ہی کرتے رہیں گے ان نوجوانوں کو پاکستان کے لیے کام کرنے کا موقع کب ملے اس کیلئے ضروری ہے کہ جماعتوں کے اندر جمہوریت ہو باپ کے بعد بیٹا جماعت کا سربراہ نا بنے کوئ ایک فرد عوام کی ذہن سازی نا کرے کے میرا علاوہ کوئ محبِ وطن نہیں ہو سکتا اور صرف میں ہی پاکستان کے ساتھ مخلص ہوں آج آپ سب جماعتوں کو دیکھ لیں کوئ جماعت انٹراپارٹی الیکشن صیح نہیں کرواتی صرف برائے نام الیکشن ہوتا ہے جہاں وہی لوگ بار بار جماعت میں منتخب ہوتے ہیں اب تو لوگ اس الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند ہی نہیں ہوتے کیونکہ انہیں پتا ہے یہ ممکن ہی نہیں کے ہم اس جماعت میں قابض لوگوں کا مقابلہ کریں اور جو لوگ اختلاف رکھتے ہیں انہیں جماعت سے نکال دیا جاتاہے انتقام کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو اس کا حل کیا ہے اس کا حل ہے پاکستان لیڈر پارٹی

اس وقت ضرورت تھی ایک ایسی جماعت کی جو سب نوجوانوں کی نمائندہ سیاسی جماعت ہو تو قائد محترم بانی پاکستان لیڈر پارٹی نے ایک اسیی جماعت نوجوانوں کو تحفہ میں دی ہے جہاں ہر کارکن پارٹی کیلیے اہم ہوگا جس جماعت میں ہر پانچ سال بعد انٹراپارٹی الیکشن ہونگے جہاں ہر شخص آذاد ہوگا کے وہ اس جماعت میں الیکشن لڑے اس جماعت میں سب برابر ہونگے اس جماعت میں شخصیت پرستی ،موروثی سیاست کو نہیں آنے دیا جائے گا تو آئیے پاکستان کیلیے ایک ہوجائیں آئیں پاکستان کے بہتر مستقبل کیلیے پاکستان لیڈرپارٹی کا ساتھ دیں جہاں مستقبل آپکا ہے جہاں آپ بنیں گے عوام کی آواز ،جہاں سب کو عزت ملے گی ،جہاں سب برابر ہونگے جہاں اختلافِ رائے کو سنا جائے گا جب پاکستان کو ایسی جماعت ملے گی جو اصولوں پر سیاست کرتی ہوگی تو پاکستان کو نوجوان ،باکردار اور نئ قیادت ملے گی اور انشاءاللہ پاکستان محفوظ ،خوشحال ،کامیاب پاکستان بنے گا Details